Work visa in south korea from pakistan hrd korea info 2018
اسلام علیکم
میری درخواست ہے سب بھائیوں سے پوسٹ کو تھوڑا غور سے اک بار پڑھنا ضرور۔
میری یہ پوسٹ فریش بھائیوں کےلیے ہے جو یا تو 1,2مہینے کوریا جاچکے ہیں یا پھر جانے والے ہیں یا پھر جن لوگوں نے ٹیسٹ پاس کر لیا ہے ان کے جانے کی امید ہو گئی ہے
پہلا مسلۂ یہ ہے جو کہ آج ہی میرے ساتھ عامر بھائی ہیں جو کہ اس وقت کوریا میں ہیں انہوں نے شئیر کیا ہے کہ چار سے پانچ نئے لڑکوں نے ان سے رابطہ کیا کہ عامر بھائی ہم اپنی فیکڑی چھوڑنا چاہتے ہیں یہ وہ دوست ہیں جن کو ابھی کوریا گئے ہوے اک، اک دو دو ماہ بھی ابھی نہیں ہوئے اور ان میں سے اک بھائی کا ابھی کورین ID کے لیے اس کی فیکڑی نے apply بھی نہیں کروایا اور ان سے اک دوسرے بھائی کا ID کے لیے Apply کیا ہوا ہے لیکن ابھی ملا نہیں ۔یہ تو وہ دو چار لوگ ہیں جن کا مجھے پتا چلا ہے لیکن ایسے کئی اور نئے لڑکے بھی ضرور ہوں گے جو کے میرے علم میں نہیں ۔ان میں سےاک دوست یہ بھی کہہ رہا تھا یا میرے سارے میں دردیں شروع ہوگئی ہیں آیا کہ یہ دردیں جائے گی بھی یا نہیں ۔یار سچ میں افسوس والی بات ہے کوریا جانے کےلیے ہر کوئی بے چین ہے یہاں تک کے کچھ ہمارے پاکستانی بھائی تو سرے عام ایجنٹوں کا پوچھ رہے کہ ہم سےبےشک 10 لاکھ لے لے چاہیے 15لے لے بس ہم کو کوریا کی انٹری دلوا دے۔بس ہم
Lets information for south korea working details
کسی نہ کسی طرح کوریا انٹر ہو جائے ۔لیکن وہاں جانے کے بعد کہتے ہیں کہ کام بھی
اپنی مرضی کا ہو ہفتہ اور اتوار کام سے چھٹی بھی ہو اور تنخواہ تو مالک دے ہی نہ ہماری مرضی سے۔میں کہنا یہ چاہتا ہوں تمام فریش لڑکوں سے میرے بھائیوں کوریا جانے سے پہلے اپنے ذہن میں یہ بات بیٹھا لوں وہاں آپ کو کام کوئی بھی کرنا پڑ سکتا ہے گندے سے گندا کام بھی کورین نئے آنے والے ملازم سے لیتے ہیں وہ یہ چیک کرتے ہیں کہ آیا یہ بندہ کتنا برداشت کرتا ہے غصے کو ۔اس لیے آپ سب بھائی ابھی سے یہ بات یاد کر لوں کوئی بھی کام وہاں آسان نہیں ہے۔آپکو کرسی پر بیٹھنے والا نہیں ملنے والا کچھ پرانے دوست بندے کو کہتے ہیں یار تم آؤ تو سہی ہماری فیکڑی میں تنخواہ بہت اچھی ہے رہائش بہت بڑی ہے یہ ہے وہ ہے جس کی وجہ سے نئے لڑکے جلدی ہی فیکڑی تبدیل کرنے کا سوچنے لگتے ہیں اور اس مالک کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں جس نے آپ کو کوریا آنے کا موقع دیا جس نے آپ پر پتا نہیں کتنی امیدیں لگا کر
آپ پر بھروسہ کر کے کوریا آنے کے لیے اپنی فیکڑی کا ویزا دیا ۔
اک ضروری بات وہ یہ ہے کہ کوریا میں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فیکڑی میں عزت ہو تو اس کا صرف اک ہی طریقہ ہے جتنا زیادہ اپنے کام کو دلچسی سے کرے گے جتنا ٹائم پے کام پے جائے گی جتنی کم چھٹیاں کرے گے اتنی ہی آپ کی فیکڑی میں عزت ہوگی باقی نہ آپ کی کاسٹ کو دیکھا جائے گا نہ آپ کی شکل وصورت کو ترجیح دی جائے گی۔وہاں بس کام کرنے والے کو ہی ترجیح جاتی ہے یہاں تک کہ آگر آپ کام زیادہ اچھا کرتے ہیں تو مالک آپ کو اپنے بیٹے سے زیادہ اوپر عہدہ بھی دے دیتا ہے ۔یہ وہ باتیں ہیں یہ وہ غلطیاں ہیں جو ہم کر چکے ہیں لیکن ہمیں کوئی اچھی طرح گائیڈ کرنے والا نہیں ملا یا پھر بد قسمتی سمجھو لیکن اب آپ کو سب کچھ پہلے سے پتا ہی پتا ہے پھر بھی اگر آپ یہ کام کرے تو اس کو غلطی نہیں جان
Work visa in south korea from pakistan hrd korea info 2018
بوجھ کر کرنا سمجھا جائے گا
باقی اس ٹائم 27 لوگ OEC میں کلاسیں لے رہے ہیں جو کے اگلے ہفتے تک کوریا چلے جائے گے انشااللہ میری ان سے بھی درخواست ہے ابھی سے اپنا ذہن بنا لے کہ کام آسان نہیں ہے وہاں اور جس فیکڑی میں بھی گئے ڈٹ کر کام کرے گے ۔یاروں کوئی بھی کام جب بندہ پہلی بار کرتا ہے اسے مشکل ہی لگتا ہے لیکن جیسے جیسے بندہ اس کام میں تھوڑا ٹائم گزار لیتا ہے نہ وہی کام پھر بندے کو آسان لگنے لگ جاتا ہے اس لیے میرے بھائی فیکڑیاں تبدیل کرنے سے گیریز کرے تاکہ جو لوگ پاکستان میں انتظار کر رہے ہیں آپ کی وجہ سے آپ کی فیکڑی اور پاکستانی بھائیوں کو بلائے باقی یاروں کرنے کےلیے تو اتنی باتیں ہیں کہ دو چار اور پیج لکھ دو لیکن جو سمجھدار ہوتا ہے نہ اس کے لیے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے ۔باقی اگر کسی بھائی کو میری کوئی بات بری لگی ہو تو لگی رہے کیونکہ میرا یقین نہیں تجربہ ہے سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا 珞
اور میری یہ پوسٹ زیادہ سے زیادہ شئیر کرے تاکہ کسی نہ کسی بھائی کو شاید میری اس بات کی سمجھ آ جائے اور وہ یہ کام کرنے سے باز آ جائے یا کسی اپنے دوسرے بھائی کو اس کام کرنے سے روک سکے۔اور ہاں اک اور بات ہمارے اس گروپ کو جوائن کرنے سے آپ کو کسی قسم کا کوئی جرمانے نہیں ہونے۔اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہمارا یہ گروپ آپ کی کسی
طرح سے مدد کر رہا ہے تو ضرور جوائن کیجیے گا جزاک اللہ
طرح سے مدد کر رہا ہے تو ضرور جوائن کیجیے گا جزاک اللہ
Work visa in south korea from pakistan hrd korea info 2018